Saturday, May 4, 2024

پاکستان سپر لیگ، کھلاڑیوں کی اسٹیڈیم آمد اور واپسی پر سٹرکیں مکمل بند نہیں ہوں گی

پاکستان سپر لیگ، کھلاڑیوں کی اسٹیڈیم آمد اور واپسی پر سٹرکیں مکمل بند نہیں ہوں گی
January 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے دیوانوں اور اہل لاہور کیلئے اچھی خبر آ گئی۔ کھلاڑیوں کی اسٹیڈیم آمد اور واپسی پر سٹرکیں مکمل بند نہیں ہوں گی۔

 چیئرمین واٹر اینڈ انوائرمنٹل کمیشن کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کھلاڑیوں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم تک سگنل ٹو سگنل فری ٹریفک روٹ فراہم کیا جائے گا۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گئے۔ آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم تک آمد کے وقت سٹرکیں مکمل بند کی جائیں گئیں۔

ادھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون سیزن کیلئے ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کر دی گئی۔ شائقین کرکٹ بک می ڈاٹ کام سے آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے، درست کوویڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفیکٹ دیکھانا لازمی ہو گا، ایک شناختی کارڈ پر چھ ٹکٹیں خریدی جا سکیں گی۔

کم سے کم ٹکٹ 500 روپے اور زیادہ سے زیادہ 3 ہزار روپے قیمت مقرر کی گئی ہے۔ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ افتتاحی میچ 27 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

17 جنوری تک بک کی جانے والی فرسٹ کلاس اور جنرل اسٹینڈز کی ٹکٹوں پر خصوصی رعایت دی جائے گی۔ ان میں پلے آف یا فائنل کے ٹکٹ شامل نہیں ہوں گے۔

ٹکٹوں کی ادائیگی ایزی پیسہ، جاز کیش، کریڈٹ کارڈ، این آئی ایف ٹی کے ذریعے کی جاسکے گی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کو ہاسپٹیالٹی اسٹینڈز کا درجہ دیا گیا ہے، ان اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت چار ہزار سے سات ہزار روپے تک مقرر ہے۔

ایونٹ کے 6 ڈبل ہیڈرز کے ایام میں جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار، فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار جبکہ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت اڑھائی ہزار اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔