Thursday, April 25, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوگی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوگی
December 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہوگی۔

پاکستان میں مختصر ترین دن کا سورج چھ بجکر 58 پر طلوع ہوا ،، شام 5 بج کر دو منٹ پر غروب ہوگا، کل سے دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا۔

ویسے تو سردی کے موسم میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں، لیکن آج کا دن سال کا سب سے چھوٹا دن ہے اور رات سب سے طویل ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 21  اور 22 دسمبر کی درمیانی شب سال کی طویل ترین رات ہوگی،  اور آج سال کا سب سے چھوٹا دن ہے۔

پاکستان میں  دن  کادورانیہ  10 گھنٹے دو منٹ اور رات کادورانیہ  13 گھنٹے اور 58 منٹ پرمحیط ہو گا۔

پاکستان میں22 دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا جبکہ رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جائے گا،  21 جون کو سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔ جس کے بعد رات کا دورانیہ کم اور دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا۔ 22 ,21مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔ 21 دسمبر کو طویل ترین رات ہو گی۔