Saturday, May 4, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا دن منایا جارہا ہے
October 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا دن منایا جا رہا ہے۔ معاشرے کی ترقی میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہے۔

اس دن کی مناسبت سے شہر شہر میں تقریبات کا انعقاد کر کے قوم کے ان معماروں کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ قصور کے نجی اسکول میں طلباء نے استاتذہ کے ساتھ کیک کاٹا اور انہیں تحائف بھی پیش کئے۔

شاہ کوٹ میں بھی اس دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ای او ایجوکیشن ننکانہ صاحب سمیت سینئر اساتذہ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ اساتذہ قوموں کو نئی راہوں اور جہتوں سے متعارف کرواتے ہیں۔ کسی بھی قوم کی ترقی استاد کے احترام کے بنا ممکن نہیں۔

تقریبات میں شریک اہم شخصیت کا کہنا تھا کہ استاد کے رتبے اور عظمت کی قدر کے بغیر کوئی بھی معاشرہ پروان نہیں چڑھ سکتا کیونکہ یہ ہی وہ ہستی ہے جو ڈگمگانے والے قدموں کو منزل تک لیجانے ہیں۔