Saturday, April 20, 2024

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا ملک میں اضافی چینی برآمد کرنے کا مطالبہ

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا ملک میں اضافی چینی برآمد کرنے کا مطالبہ
August 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ملک میں اضافی چینی برآمد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

شوگرملز نے ملک میں چینی کا ذخیرہ وافر قرار دیتے ہوئے چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن چودھری محمد ذکا اشرف نے کہا اس سال ریکارڈ چینی پیدا ہوئی۔ اگلے سیزن میں 10 فیصد زیادہ پیداوار کا امکان ہے۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے چینی ضائع کی، چینی باہر سے منگوانا پڑی۔ روس کی آزاد ریاستیں ہماری چینی خریدنا چاہتی ہیں۔ ایکسپورٹ سے پاکستان کثیرزرمبادلہ کما سکتا ہے۔

ممبر پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن چودھری وحید کا کہنا تھا کہ حکومت چینی ایکسپورٹ نہیں کرے گی تو کسان گنا کاشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے 24-2023 میں ملک میں چینی کی قلت کاخدشہ بھی ظاہر کر دیا۔