Wednesday, April 24, 2024

پاکستان سبسڈی کے بجائے وسائل کا استعمال کرے، آئی ایم ایف

پاکستان سبسڈی کے بجائے وسائل کا استعمال کرے، آئی ایم ایف
October 14, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - آئی ایم ایف کے ریجنل ڈائریکٹر جہاد آزور کا کہنا ہے پاکستان سبسڈی کے بجائے وسائل کا استعمال کرے۔

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ و سینٹرل ایشیا، جہاد آزور کا کہنا ہے کہ سبسڈی کے بجائے وسائل کا استعمال کیا جائے۔ اشیا پر سبسڈی دینا مددگار نہیں رجعت پسندی ہے۔ جہاد آزور نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یہ آئی ایم ایف کی شرائط نہیں بلکہ مہنگائی کے دور میں ضرورت مندوں کی مدد کا طریقہ ہے۔ ورلڈ بینک اور یو این ڈی پی کی جائزہ رپورٹ کے بعد پتہ چلے گا کہ پاکستان کی کیسے مدد کی جاسکتی ہے۔

جہاد آزور  کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مشکل وقت میں پاکستان کو سپورٹ کرتا ہے، اسی لیے آئی ایم ایف پروگرام میں توسیع بھی کی گئی۔ حال ہی میں پاکستان کا پروگرام ری ویو مکمل ہونے کے بعد 1.2 ارب ڈالر کی رقم دی گئی۔ امید ہے نومبر میں اگلے ری ویو کی تیاری مکمل ہو جائے گی۔

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ و سینٹرل ایشیا نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس بھی کیا۔