Friday, March 29, 2024

پاکستان پیرس کلب کے 27 ارب ڈالر قرض کو ری شیڈول کرانیکی کوشش کریگا، اسحاق ڈار

پاکستان پیرس کلب کے 27 ارب ڈالر قرض کو ری شیڈول کرانیکی کوشش کریگا، اسحاق ڈار
October 15, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں پاکستان پیرس کلب کے 27 ارب ڈالر کے قرض کو ری شیڈول کرانے کی کوشش کرے گا۔ 

واشنگٹن ڈی سی میں برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کے قرضوں کے حوالے سے نادہندہ ہونے کے امکان کو مسترد کر دیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کو تعمیر نو کیلئے 32 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ قرض کی اصل رقم کم کروانے کے بجائے ری شیڈول بہتر سمجھتے ہیں۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ روپے کی قدر کو ڈالر کے مقابلے میں 200 سے کم کی سطح پر دیکھتا ہوں جبکہ کرنسی کے اتار چڑھاؤ میں مداخلت کے حق میں نہیں۔

آئی ایم ایف کے ساتھ قرض لینے کے امکان سمیت تمام آپشنز پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ قرض پر ڈیفالٹ یا دسمبر میں ہونے والے بانڈز کی میچورٹی تاریخ میں توسیع کا امکان نہیں ہے۔