لاہور (92 نیوز) - پاکستان ویمن ٹیم نے آئرلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے 195 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر پورا کیا۔ سدرہ امین 91 اور بسمہ معروف 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستان کی جانب سے غلام فاطمہ اور نشرح سندھو نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی تین میچوں کی سیریز میں 2.1 کی فیصلہ کن برتری ہو گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سدرہ امین کے کیرئیر بیسٹ 176 رنز کی بدولت آئرلینڈ کو پہلے ون ڈے میں بھی 128 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔ پاکستان کی جانب سے آف اسپنر ندا ڈار 34 رنز کے عوض تین وکٹیں لینے والی سب سے کامیاب بولر رہیں تھیں ۔ فاطمہ ثنا اور نشرا سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں تھیں ۔ فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر عالیہ اور کائنات امتیاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔