واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پاکستان وہ کرے گا جو اسکے ذاتی مفاد میں ہوگا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپوں نے پاکستانیوں کی جانیں لیں، بلاشبہ، پاکستان کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی کا خطرہ ہماری مشترکہ تشویش ہے۔ طالبان یقینی بنائیں کہ داعش، ٹی ٹی پی اور القاعدہ سے خطے کی سکیورٹی کو خطرہ نہ ہو، خطرے سے نمٹنے کے لیے یکطرفہ کارروائی کی ضرورت پڑی تو کریں گے۔