Saturday, May 4, 2024

پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
January 8, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیزیز کا پہلا میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، میچ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور کیوی کپتان کیم ولیم سن نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی، اس موقع پردونوں کپتانوں نے جیت کے عزم کا اظہار کیا۔

نیوز کانفرنس میں کپتان بابراعظم کا کہنا تھا ابھی کسی کے بارے میں بات نہیں کر سکتے کہ کون پلیئنگ الیون کا حصہ ہو گا، ان کا کہنا تھا نیوزی لینڈ بہترین ٹیم ہے، اچھے میچز ہوں گے، کوشش کریں گے کہ وائٹ بال میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

کیوی کپتان کین ولیمسن نےنیوز کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کی مضبوط کرکٹ ٹیم ہے جس سے جیتنا بڑا چیلنج ہے، وہ آئی سی سی کی رینکنگ کو نہیں دیکھ رہے ان کی ساری توجہ ون ڈے سیریز جیتنے پر مرکوز ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے تینوں میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچز نو، گیارہ اور 13 جنوری کو ہوں گے۔