Sunday, May 5, 2024

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا
November 9, 2022 ویب ڈیسک

سڈنی (92 نیوز) - پاکستان نے تاریخ دہرا دی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

 پاکستان نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مقابلوں میں نیوزی لینڈ کو ہرانے کی روایت برقرار رکھی۔ کیویز کا ایک سو ترپن رنز کا ہدف شاہینوں نے تین وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ پاکستان نے ہدف19.1 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا۔

 کپتان بابراعظم اور رضوان کی شاندار سنچری پارٹنر شپ دیکھنے میں آئی۔ دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ محمد رضوان نے 43 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ محمد رضوان کی اننگز میں 5 چوکے شامل تھے۔ کپتان بابر اعظم نے بھی 42 گیندوں پر شاندار 53 رنز بنائے۔ بابر اعظم کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے۔ محمد حارث نے 26 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنائے۔

انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ میں بھی پاکستان نے سیمی فائنل میں نیوز لینڈ کو شکست دی تھی۔