Thursday, April 18, 2024

پاکستان نے ورلڈ پولو چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے ورلڈ پولو چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
September 13, 2022 ویب ڈیسک

جوہانسبرگ (92 نیوز) - کھیل کے میدان سے خوشخبری ہے، پاکستان نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل پولو زون ای ورلڈ پولو چیمپئن شپ میں کھیلنے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان پولو ٹیم نے بھارت کو دو بار شکست دی۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے پلے آف میچ میں بھارتی ٹیم کو انندا پولو کلب میں 5-4 سے شکست دی۔ دوسرے پلے آف میچ میں پاکستان نے بھارت کو ایسٹ رینڈ پولو کلب جوہانسبرگ میں 4 گول سے شکست دی۔

پاکستان پولو ٹیم میں بریگیڈیئر (ر) بدر الزماں ٹیم منیجر، لیفٹیننٹ کرنل ایاز احمد اسسٹنٹ ٹیم منیجر شامل ہیں۔ راجہ سمیع اللہ ٹیم کیپٹن، حمزہ معاذ، تیمور ندیم اور راجہ محمد میکیال سمیع پر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ پولو چیمپئن شپ امریکی شہر ویلنگٹن میں 26 اکتوبر سے 6 نومبر 2022ء تک منعقد ہوگی۔