Thursday, March 28, 2024

پاکستان نے نیدرلینڈز کیخلاف دوسرا ون ڈے اور سیریز جیت لی

پاکستان نے نیدرلینڈز کیخلاف دوسرا ون ڈے اور سیریز جیت لی
August 19, 2022 ویب ڈیسک

روٹرڈیم (92 نیوز) - پاکستان نے نیدرلینڈز کیخلاف دوسرا ون ڈے اور سیریز جیت لی۔ میزبان ٹیم نیدرلینڈز نے پاکستانی ٹیم کو ایک سو ستاسی رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک اور فتح ہو گئی۔ نیدر لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان نے ہدف34ویں اوور میں پورا کر لیا۔ نیدرلینڈ نے پاکستان کو187 رنز کا ہدف دیا۔ ڈی لیڈ نے نواسی جبکہ ٹام کوپر نے 66 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے دونوں اوپنر جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔ کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو سنبھالا۔ دونوں کی شاندار نصف سنچریوں نے جیت آسان بنا دی۔ رضوان نے 69 اور بابراعظم نے 57 رنز بنائے۔ آغا سلمان نے 35 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ چھکا لگا کر نہ صرف ففٹی مکمل کی بلکہ فتح بھی دلائی۔ محمد نواز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی ہے۔ سیریز کا آخری میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔