Saturday, April 20, 2024

پاکستان نے کبھی ادائیگیوں میں ڈیفالٹ نہیں کیا، اسحاق ڈار

پاکستان نے کبھی ادائیگیوں میں ڈیفالٹ نہیں کیا، اسحاق ڈار
November 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان نے کبھی ادائیگیوں میں ڈیفالٹ نہیں کیا۔ 

ہفتہ کے روز پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے اس طرح کا پروپیگنڈا غیر ذمہ دارانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے خلاف ایسے بیانات ملکی مفاد کے خلاف ہیں۔

اسحاق ڈار نے اسلامی سکوک بانڈز کی ادائیگی کے بارے میں پاکستان کی نااہلی کی افواہوں کی بھی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے آنے والے ایک بلین ڈالر کے بانڈ کی ادائیگیوں کو پورا کرے گا، ادائیگیوں کا انتظام ہوجائے گا۔

ملک میں ایندھن کے ذخائر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پٹرول اورڈیزل کی کوئی قلت نہیں، غیرضروری بیانات سے گریزکیا جائے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حوالے سے وزیرخزانہ نے کہا کہ اس کو بھی مینج کیا جارہا ہے۔

اسحاق ڈار نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر پاکستان کے لیے سوچیں اور قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔