Tuesday, April 16, 2024

پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
August 4, 2022 ویب ڈیسک

برمنگھم (92 نیوز) - پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں ملک کا نام روشن کیا۔

نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھایا۔ نوح دستگیر بٹ نے  اسنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن اٹھایا۔ نوح دستگیر بٹ نے اپنی فتح والد کے نام کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام لوگوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ان کی جیت کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم  نے نوح دستگیر بٹ کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔