Thursday, April 18, 2024

پاکستان نے جوہری اثاثوں سے متعلق امریکی صدر کے بیان کو مسترد کردیا

پاکستان نے جوہری اثاثوں سے متعلق امریکی صدر کے بیان کو مسترد کردیا
October 15, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستان نے جوہری اثاثوں سے متعلق امریکی صدر کے بیان کو مسترد کردیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے ایٹمی اثاثے محفوظ اور عالمی قوانین کے مطابق ہیں۔

ہفتہ کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان پر حیران ہوں، میں نے امریکی صدر کے بیان پر وزیراعظم سے بات کی ہے، پاکستان اپنی سالمیت اور بقاء کے لیے پُرعزم ہے۔ ہمارے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں، اگر کسی ملک کے ایٹمی اثاثوں پر سوال اُٹھتا ہے تو وہ بھارت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے غیرآفیشل بیان مین کافی ممالک سے متعلق بات کی، انہوں نے اپنے بیان میں پاکستان سے متعلق بھی بات کی۔ امریکی صدر کے بیان پر پاکستان میں امریکی سفیر کو طلب کرلیا ہے۔ امریکی سفیر کو دفترخارجہ بلا کر مراسلہ دیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان سے پاک امریکا تعلقات پر منفی اثرات نہیں پڑیں گے۔