Wednesday, May 8, 2024

پاکستان نے دہشت گردی سے بہت زیادہ نقصان اُٹھایا، امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان نے دہشت گردی سے بہت زیادہ نقصان اُٹھایا، امریکی محکمہ خارجہ
January 4, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پاکستان نے دہشت گردی سے بہت زیادہ نقصان اُٹھایا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کی تشویش سے آگاہ ہیں، یقینی بنایا جائے کہ دہشت گرد افغانستان کی سرزمین استعمال نہ کر سکیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے، افغانستان میں این جی اوز اور خاص طورپر خواتین کو کام کی اجازت دی جائے۔ اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

نیڈ پرائس کا مز ید کہنا تھا کہ امریکا اور اتحاد ی ممالک طالبان کی مذمت کرچکے ہیں، افغان عوام کی بہتری کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ افغانستان کی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔