Wednesday, May 8, 2024

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا
January 4, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکامی پر مایوسی کا عکاس ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے بھارت پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں مصروف ہے۔ پاکستان مخالف بھارتی بیانیہ پاک سرزمین پر بھارتی دہشت گردی کو نہیں چھپا سکتا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے بھارت اپنے گریبان میں جھانکے، ہندوستان، پاکستان میں دہشتگردی، تخریب کاری، جاسوسی کا سلسلہ بند کرے۔ پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردید ٹھوس شواہد کے ساتھ ڈوزیئر دنیا کے سامنے رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے 40 شہری 2007ء سمجھوتہ ایکسپریس سانحے میں بھارتی سرزمین پر شہید کیے گئے۔ بھارتی جاسوس، حاضر سروس نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیو پاکستان سے 2016ء می‍ں گرفتار ہوا، دہشتگردی اور تخریب کاری میں بھارتی کردار ناقابل تردید، دہائیوں پر محیط ہے۔