پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ کر ون ڈے رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی

دبئی (92 نیوز) - آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پچھاڑ کر ایک درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آ گیا۔
بھارت کی ٹیم کی ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلی گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی پوزیشن پر برقرارہے۔
ادھرآئی سی سی نے مئی کے مہینے کے لیے مینز اور ویمن کیٹگری میں بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ مینز کیٹگری میں سری لنکا کے آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز مئی کے مہینے کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ ویمن کیٹگری میں پاکستان کی طوبیٰ حسن پلیئر آف دی منتھ قرار پائیں۔