Thursday, April 25, 2024

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کا پانچواں میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کا پانچواں میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا
September 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کا پانچواں میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا ۔

بولرز نے آج پھر لاج رکھ لی ۔ پاکستان نے ایک اور سنسنی خیز مقابلہ جیت لیا۔ میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا۔ انگلینڈ کو 6 گیندوں پر پندرہ رنز درکار تھے۔ عامر جمال نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے معین علی کی پیش قدمی کو روک دیا۔

قذافی اسٹیدیم لاہور میں کھیلے جانیوالے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں  انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا، کپتان بابر اعظم 12 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کو دوسرا نقصان 42 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا، شان مسعود 7 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پاکستان کا مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوا۔ حیدر علی 4، افتخار احمد 15، آصف علی 5 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 7 اور عامر 10 رنز بنا سکے۔ مسلسل وکٹیں گرنے کے باوجود رضوان نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی لیکن وہ بھی 63 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کے حارث رؤف صرف 8 رنز بناسکے اور یوں پوری ٹیم 19 اوورز میں ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز 7 وکٹوں پر 139 رنز بناسکے، کپتان معین علی 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کا آغاز بالکل اچھا نہ رہا۔ 31 کے مجوعی اسکور پر 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے۔ ایلکس ہیلز ایک، فل سالٹ 36 اور بین ڈکٹ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حارث رؤف کی دو ،عامر جمال، شاداب، افتخار، محمد وسیم  اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔7میچوں کی سیریز میں پاکستان تین دو کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔