Thursday, April 18, 2024

پاکستان نے آئی ایم ایف سے نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کے لیے اجازت طلب کر لی

پاکستان نے آئی ایم ایف سے نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کے لیے اجازت طلب کر لی
October 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان میں سیلاب کے باعث نقصانات اور تعمیر نو کے لیئے کیئے جانے والے اقدامات میں مشکلات آنے لگیں۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے نئے کرنسی نوٹ چھاپنے کے لیے اجازت طلب کر لی۔

گذشتہ ہفتے ہونے والی اہم میٹنگ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف ہیڈ  کو اس ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نوٹ پرنٹ کی حدود مقرر کرنے کے لیئے اسلام آباد اسی ہفتے ڈیمانڈ لسٹ تیار کرے گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے دی گئی ڈیمانڈ لسٹ میں ٹھیکیداروں، متاثرین اور ٹرانسپورٹرز کو کیش کی فراہمی کا تخمینہ پیش کیا جائے گا جبکہ افراط زر بڑھنے کے خدشات کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پابندی ہٹنے کی شروعات 75 روپے کے نوٹ سے ہو چکی ہیں ۔

ذرائع وزارت خزانہ کا دعویٰ ہے کہ آئی ایم ایف آئندہ ہفتے تک 1 ہزار اور 5 ہزار کے نوٹ کی زیادہ پرنٹنگ کی اجازت دے دیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پر نئے کرنسی نوٹ چھاپنے پر پابندی آئی ایم ایف پروگرام شروع کرنے پر لگی تھی ۔