Friday, April 26, 2024

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، پاکستان کسٹمز کی مشترکہ کارروائی، غیرملکی اسمگلر گرفتار

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، پاکستان کسٹمز کی مشترکہ کارروائی، غیرملکی اسمگلر گرفتار
February 15, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شمالی بحیرہ عرب میں غیرملکی اور دوہری شہریت رکھنے والے اسمگلر گرفتار کر لیئے۔

غیرملکی کشتی سے 625 کلو منشیات بھی برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق منشیات کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کا تخمینہ 625 کروڑ روپے ہے۔ منشیات اور اسمگلروں کو قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا۔