Sunday, September 8, 2024

پاکستان میں یوریا کی قلت ناممکن ہے، خسرو بختیار کا دعویٰ

پاکستان میں یوریا کی قلت ناممکن ہے، خسرو بختیار کا دعویٰ
January 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا پاکستان میں یوریا کی قلت ناممکن ہے۔

چینی اور آٹے کے بعد یوریا مافیا کی انٹری ہو گئی۔ خسرو بختیار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان میں یوریا کی قلت ناممکن ہے۔ مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔ اسمگلنگ کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں۔ بدقسمتی کیساتھ ذخیرہ اندوز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یوریا کھاد کی اسمگلنگ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں یوریا کھاد کی بوری 1800 روپے میں دستیاب ہے جبکہ دنیا بھر میں یوریا کھاد کی بوری 11 ہزار میں بک رہی ہے۔

انہوں نے کہا چین سے یوریا کھاد پاکستان پہنچ گئی ہے۔ کسان بھائی یوریا کھاد کی فکر نہ کریں۔ فروری میں 44 لاکھ یوریا کھاد کی بوریاں اضافی ہونگی۔ یوریا کھاد کی کوئی قلت نہیں ہے۔ کسانوں کو 400 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔ فروری اور مارچ میں پاکستان میں یوریا کھاد وافر ہو گی۔