Islamabad (92News) - بجلی مہنگی ہونے اور کپاس کی کاشت کم ہونے پر ٹیکسٹائل انڈسٹری بندش کے دہانے پر ہے، مشینوں کا پہیہ چلانے کیلئے ٹیکسٹائل انڈسٹری 5 ارب ڈالرز کی کاٹن درآمد کرنے پر مجبور ہوچکی ہے۔
ملکی کاٹن کی سپلائی میں کمی اور پاور ٹیرف 15 سینٹ فی یونٹ سے زیادہ ہونے پر انڈسٹری میں بندش کی صورتحال ہے۔ گزشتہ سال کی برآمدات کی بنیاد پر کسانوں کو کاٹن کی پیداوار بڑھانے کی ترغیب دی گئی۔ کاٹن کی قیمت خرید کم ہونے پر فصل میں بہتری نہ آسکی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں حیران کن اضافہ
گزشتہ سال کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کم ملکی برامدات کے 54.3فیصد سے تجاوز کرگئی تھی۔ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کی مالیت 30.7 ارب ڈالر رہی۔ رواں پیداواری سال کے دوران ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کی مالیت 16.7 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان کم ہے۔ انڈسٹری ذرائع کہتے ہیں رواں سال 10-9 ملین کاٹن بیلز کی امپورٹ کرنا ہوگی۔
سندھ میں کاٹن کی پیداوار 63 فیصد کم رہی۔ انڈسٹری کو کل 14لاکھ کاٹن بیلز موصول ہوسکیں۔ گزشتہ سال 39 لاکھ کاٹن بیلز موصول ہوئی تھیں۔