Friday, March 29, 2024

پاکستان میں سیلاب سے جو تباہی ہوئی دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں، انجلینا جولی

پاکستان میں سیلاب سے جو تباہی ہوئی دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں، انجلینا جولی
September 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اقوام متحدہ کی سفیر انجلینا جولی کا کہنا ہے پاکستان میں سیلاب سے جو تباہی ہوئی دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں۔

انجلینا جولی نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سنٹر کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے۔ میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی۔ متاثرین کو خوراک، شیلٹر، طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے۔ دنیا کو جاگنا چاہیے۔

انجلینا جولی نے بدترین تباہی، عوام کی مشکلات اور پاک فوج کے ریلیف آپریشن کی حقیقی منظر کشی پیش کی۔ انہوں کہا کہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بے شمار بچے بھی شامل ہیں۔ ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں بھی نہیں دیکھی۔ متاثرین کو خوراک، شیلٹر اور طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے۔ مشکلات میں گھرے عوام کی مدد میں دن رات مصروف پاک فوج سے متاثر ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی امدادی سرگرمی دیکھی تو دیکھا کہ وہ پاک فوج کر رہی ہے۔