Friday, September 20, 2024

پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں، مریم نواز

پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں، مریم نواز
March 18, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت یا عمران خان کو لیڈر کہنا سیاسی جدو جہد کی تذلیل ہے۔ کہا تھا نا کہ پی ٹی آئی ایک دہشت گرد جماعت ہے، سرغنہ نے سزا سے بچنے کیلئے تربیت یافتہ دہشتگرد اپنے گھر رکھے ہوئے ہیں، یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشتگردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔