Sunday, May 5, 2024

پاکستان میں سستی بجلی بنانے کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں، خرم دستگیر

پاکستان میں سستی بجلی بنانے کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں، خرم دستگیر
September 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے پاکستان میں سستی بجلی بنانے کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں۔

خرم دستگیر نے کہا شمسی توانائی سے 60 فیصد سستی بجلی بنائی جا سکتی ہے۔ سمشی توانائی کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی  کم ہو گی۔ ملک میں بجلی بنانے کے کارخانے لگائیں گے۔ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا عملی اقدام بھی شروع کر دیا ہے۔ ن لیگ نے پہلےبھی نوازشریف کی قیادت میں توانائی بحران کاخاتمہ کیا۔ آئندہ سال تک تھرکول منصوبے کا افتتاح ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا عذاب عمرانی کی وجہ سے تھرل کول منصوبہ 4 سال تاخیر کا شکار رہا۔ دیہاتی علاقوں میں 1 سے 4 میگاواٹ کے شمسی منصوبے لگائیں گے۔ سرکاری عمارتوں کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کریں گے۔ کسانوں کو شمسی توانائی پر چلنے والے ٹیوب ویل دیں گے۔ 300 یونٹ والے صارفین سےفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصول نہیں کی جارہی۔ 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد صارفین کو سبسڈی دی جارہی ہے۔ رواں سال موسم گرماں میں صارفین نے شدید پریشانی کا سامنا کیا۔ عمران خان نے ملک کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔