Thursday, September 19, 2024

پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش ہے، ہیڈ کوچ انگلینڈ کرکٹ ٹیم

پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش ہے، ہیڈ کوچ انگلینڈ کرکٹ ٹیم
November 28, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ برینڈن میکلم نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال تسلی بخش اور یہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے بہترین جگہ ہے۔

سوموار کو راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہمان نوازی سے محظوظ ہورہے ہیں، پاکستانی شاہقین کئی سال انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم رہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں اچھی پیچ بننے اور بہترین کرکٹ کھیلنے کی امید کر رہے ہیں۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو چمارک ووڈ پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے دستیاب نہیں، امید ہے وہ دوسرے ٹیسٹ میچ تک فٹ ہو جائیں گے۔

برینڈن میکلم نے پاکستانی پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین فاسٹ باؤلر قرار دیا، کہتے ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی پاکستان کےلیے بہت بڑا نقصان ہے۔ پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ بہت اچھا ہےجو سینیرز اور جونیئرز پر مبنی ہے۔