Islamabad (92News) - مہنگائی کے مارے عوام کے لیے بڑا ریلیف، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت نے اتوار کو 16 ستمبر سے اگلے پندرہ دن تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ اب پیٹرول کی قیمت 249.10 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم کے اہم نکات منظر عام پر!
حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کا بھی اعلان کیا جس سے نئی قیمت 158 روپے 47 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
یہ کمی اگلے پندرہ دن کے لیے موثر ہوگی، جس سے صارفین کو عارضی ریلیف ملے گا کیونکہ ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔