Monday, May 6, 2024

پاکستان میں پیڈ گوگل ایپس کی سروسز بند نہیں ہوں گی، وزیر آئی ٹی کی تجویز مان لی گئی

پاکستان میں پیڈ گوگل ایپس کی سروسز بند نہیں ہوں گی، وزیر آئی ٹی کی تجویز مان لی گئی
December 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان میں پیڈ گوگل ایپس کی سروسز بند نہیں ہوں گی۔ وزارت خزانہ نے وزیر آئی ٹی کی تجویز مان لی۔

وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق سے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے رابطہ کیا۔ امین الحق کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو ہدایت کر دی گئی کہ ایک ماہ تک پالیسی پر عملدرآمد مؤخر کر دیں۔ ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عملدرآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت دیدیا گیا۔ ایک ماہ کے اندر وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کیلئے مراسلہ لکھا تھا۔ بروقت فیصلے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے مشکور ہیں۔