Saturday, May 4, 2024

پاکستان میں نئی اُمیدوں اور عزم کے ساتھ نئے سال 2023 کا آغاز

پاکستان میں نئی اُمیدوں اور عزم کے ساتھ نئے سال 2023 کا آغاز
December 31, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان میں نئی اُمیدوں اور عزم کے ساتھ نئے سال 2023 کا آغاز ہوگیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی، شہریوں نے خوب جشن منایا۔

امیدوں اور نئے عزم کے ساتھ سال 2023 کا آغاز ہوگیا۔ ملک بھر میں نئے سال کا جشن بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ رات بارہ بجتے ہی ملک بھر میں شاندار آتش بازی کے ساتھ سال 2023 کو خوش آمدید کیا گیا۔

جشن کی سب سے بڑی تقریب کراچی کے بحریہ ٹاؤن کے ٹو میں ہوئی۔جہاں شاندار آتش بازی اور میوزیکل کنسٹرٹ منعقد کیا گیا ہے۔بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور لاہور ایفل ٹاور میں بھی شاندار آتش بازی کی گئی۔جس کے باعث آسمان رنگ و نور کی روشنی سے جگمگا اٹھا۔

مری کے جی پی او چوک پر منچلے بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور خوب ہلہ گلا کیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ ملک کے دیگر شہروں فیصل آباد، گوجرانوالہ ،ملتان اور پشاور میں بھی شہریوں نے خوب جشن منایا۔

ملک کے چھوٹے شہروں میں نئے سال کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔