Friday, April 26, 2024

پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر 141 ممالک نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کرلی

پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر 141 ممالک نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کرلی
October 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، 141 ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرار داد منظور کرلی گئی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھی شکرگزار ہوں۔

چین، امریکا اور روس بھی پاکستان کے لئے ایک پیج پر آگئے۔ جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 141 ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرار داد منظور ہوچکی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب جیوپالیٹکل تقسیم انتہائی گہری ہے۔ چین، امریکا اور روس کی جانب سے قرار داد کو پیش کرنے والوں میں شامل ہونے کے اتحاد کے مظاہرے پر ہم شکرگزار ہیں۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھی شکرگزار ہوں جنھوں نے اس قراردار میں اہم کردار ادا کیا۔