Sunday, May 19, 2024

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
January 31, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، عالمی درجہ بندی میں 140 واں نمبرہے، پوائنٹس 28 سے کم ہوکر 27 ہوگئے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے گلوبل پرسیپشن انڈیکس 2022 جاری کردیا۔

دنیا بھر میں بدعنوانی سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کردی ہے، کرپشن پرسیپشن انڈیکس دوہزار بائیس میں سویڈن بدستور پہلے نمبر پر ہے، عالمی امن و لاحق خطرات تنازعات و تصادم بھی کرپشن میں اضافے کی وجہ قرار دیئے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کا اسکور 28 سے کم ہوکر 27 ہوگیا جس کا مطلب ملک میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔

پاکستان میں کرپشن کے تاثر کو جانچنے کے لیے ڈیٹا پی ٹی آئی کے آخری چند ماہ اور موجودہ اتحادی حکومت کے دور سے لیا گیا۔ سری لنکا، سربیا کا اسکور پاکستان سے بہتر ہے، سال دوہزار بائیس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 9 برسوں میں یہ پاکستان کا سب سے کم اسکور ہے۔

تجویز کیا گیا ہے کہ بدعنوانی روکنے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں۔