Saturday, May 4, 2024

پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پی ایس ایل سیون کی شاندار افتتاحی تقریب

پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پی ایس ایل سیون کی شاندار افتتاحی تقریب
January 27, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کورونا کے باوجود پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے انعقاد پر شاندار افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔

گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے لائیو پرفارمنس کے دوران ساتویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ بھی پیش کیا۔

چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کی آواز میں پاکستان کرکٹ کی ستر سالہ تاریخ پیش کی گئی، دستاویزی فلم میں قومی کرکٹ لیجنڈز کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا گیا، پیرا گلائیڈرز کی  5 ہزار فٹ کی بلندی سے ڈائیو تقریب کی خاص بات تھی، پاک آرمی کے پیراشوٹرز اسٹیڈیم میں اترے تو شائقین نے بھر پور استقبال کیا۔

وزیر اعظم  عمران خان کا پی ایس ایل سیون کے حوالے سے  ویڈیو بیان بھی  بڑی اسکرین پر دکھایا گیا، شائقین بھی کثیر تعداد میں اسٹیڈیم میں موجود تھے ،نیشنل اسٹیڈیم خوبصورت ایل ای ڈی بلبز سے جگمگا تا رہا۔  

تقریب کےاختتام پرآتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا، رنگ برنگی روشنیوں سے آسمان بقعہ نور بن گیا ۔