Thursday, April 25, 2024

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی، 514 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی، 514 نئے کیسز رپورٹ
March 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آ گئی۔ کورونا کے 514 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح ایک اعشاریہ 33  فیصد رہی۔ کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ کورونا وبا کی صورتحال بہتر ہونے پر پاکستان بھر میں پابندیاں ختم کر دی گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ویکسین شدہ افراد کے لیے ہر قسم کی کورونا پابندیاں ختم کر دی گئی ۔ پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق فوری طور پر نافظ العمل ہو گا ۔ لازمی ویکسین کی شرط برقرار رہے گی ۔ صرف مکمل ویکسین شدہ افراد ، شادی تقریبات ،ڈائن ان کر سکیں گے۔ مکمل شدہ افراد سینما گھر ، مزرات ،دفاتر اور دیگر جگہوں پر جا سکتے ہیں ۔ ماسک پہننے کا عمل جاری رہے گا ۔ مساجد اور عبادت گاہوں میں پری کوڈ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔