Saturday, April 20, 2024

پاکستان میں ہر دن خواتین کا دن، بہنوں بیٹیوں کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، مریم نواز

پاکستان میں ہر دن خواتین کا دن، بہنوں بیٹیوں کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، مریم نواز
March 8, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز نے خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ویمن ڈے کی تقریب سے خطاب میں بولیں کہ ملک کے باون فیصد وسائل پر خواتین کا حق ہونا چاہئے، قوم کی تقدیر کا فیصلہ خواتین اپنے ووٹ سے کرسکتی ہیں۔

مریم نواز نے محترمہ فاطمہ جناح کو آئیڈیل ہستی قرار دیتے ہوئے کہا کہ باوقار انداز میں انہوں نے قائداعظم کا ساتھ دیا، دوسری میری پسندیدہ شخصیت بیگم کلثوم نواز ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ حدیقہ کیانی جو کام کررہی ہیں ان کو سلیوٹ کرتی ہوں ، ایسی خواتین ہماری ہیروئنز ہیں، بسمہ معروف کا کھیل کے بعد اپنی بیٹی کا گود میں لینا، یہ میرے لئے بڑی جذباتی صورت حال ہوتی تھی۔ ارفع کریم نے چھوٹی عمر میں بڑا کام کیا، ملالہ یوسفزئی بھی بڑا نام ہے، جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی جج ہیں، پہلی تھری اسٹار جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار ہیں۔