Islamabad (92News) - پاکستان میں غیر ملی سرمایہ کاری میں حیران کن اضافہ ہورہا ہے، اگست 2024 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دو ماہ میں چین سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سب سے آگے رہا، اگست 2024 میں 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری پاکستان میں ہوئی۔
بات کی جائے جولائی کی تو جولائی میں 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری پاکستان میں کی گئی تھی۔ سالانہ بنیادوں پر بھی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 51 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ اگست 2024 میں 14 کروڑ ڈالرز کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی قیمتوں میں حیران کن کمی
مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 56 فیصد اضافہ رہا،جولائی اگست میں مجموعی طور پر 35 کروڑ ڈالرز کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری آئی، گذشتہ سال اسی دورانئیے میں 22.5 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری آئی تھی۔
دو ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کا رجحان پاور سیکٹر میں زیادہ رہا،دو ماہ میں پاور سیکٹر میں 21 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، دو ماہ میں چین سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سب سے آگے رہا،جولائی اگست میں چین سے 17.5 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان میں کی گئی ہے۔