Sunday, April 28, 2024

پاکستان میں گوگل پلے اسٹور بند ہونے کا خدشہ

پاکستان میں گوگل پلے اسٹور بند ہونے کا خدشہ
November 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسٹیٹ بینک کی گوگل سروسز کو ڈالر میں عدم ادائیگی کے باعث پاکستان میں گوگل پلے اسٹور بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

پی ٹی اے کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ڈائریکٹ ادائگیاں روکنے کا معاملہ، گوگل پلے سٹور سے ایپس کی ڈاون لوڈنگ رکنے کا خدشہ ہوگیا ہے۔

موبائل کمپنیوں نے اسیٹ بینک کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا، وزارت آئی ٹی نے بھی معاملہ وزرات خزانہ سے اٹھایا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے ملک سے ڈالر منتقلی روکنے کیلئے گوگل سر وسز کی ادائیگیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی کی۔ پاکستان میں گوگل سروسز کو ماہانہ تقریبا 2.8 ملین ڈالر ماہانہ ہے۔ سالانہ ادائیگی تقریبا ساڑھے تین کروڑ ڈالر ہے۔

اسٹیٹ بینک نے گوگل سروسز کو ڈالر میں ادائیگی روک رکھی ہے، اب کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ہی ادائیگی ہو سکے گی۔ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ والے صارفین تقریبا دو کروڑ پچاس لاکھ کے قریب ہیں۔ ملک میں آن لائن سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ادائیگیوں کا طریقہ بدلنے سے موبائل کمپنیاں گوگل، انسٹا گرام، فیس بک کو ادائیگیاں نہیں کر پا رہیں۔

حکام وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی معاملہ وزارت خزانہ سے تحریری اور زبانی طور پر اٹھا چکی۔