Tuesday, April 23, 2024

پاکستان میں فتنے اور فساد کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، رانا ثناء

پاکستان میں فتنے اور فساد کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، رانا ثناء
May 26, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں پاکستان میں فتنے اور فساد کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے زمان پارک میں اپنی شرپسندوں کو ر یاستی اداروں پر حملہ آور ہونے کی ترغیب دی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نفرت کی سیاست میں اندرونی و بیرونی سہولت کار شامل تھے، وقت آگیا ہے قوم اس فتنے کا ادراک کرے، عمران خان نے کئی بار وفاق پر دھاوا بولا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ نفرت کی سیاست کا آغاز 2014 کے دھرنے سے کیا گیا، 25 مئی کو جو کچھ ہوا تھا وہ بھی اس کا تسلسل تھا۔