Saturday, April 20, 2024

پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنیکی کوشش کی جارہی ہے، شیخ رشید

پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنیکی کوشش کی جارہی ہے، شیخ رشید
March 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ دنیا میں جنگ کے بادل ہیں، پاکستان میں بھی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پروگرام کراس ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک دشمنوں کو پہلے بھی شکست دی اب بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کو کاؤنٹر کرنے کے لیے دنیا میں کوئی طریقہ نہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 24 سال بعد آسٹریلین ٹیم پاکستان آئی، روکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ نہیں رکے۔