Friday, April 26, 2024

پاکستان میں ڈالر مہنگا ہونے کا نیا ریکارڈ، پہلی بار 180 روپے کی سطح عبور کرگیا

پاکستان میں ڈالر مہنگا ہونے کا نیا ریکارڈ، پہلی بار 180 روپے کی سطح عبور کرگیا
March 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستان میں ڈالر مہنگا ہونے کا نیا ریکارڈ،، پہلی بار 180روپے کی سطح عبور کرگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 61 پیسے اضافے کے بعد 180 روپے 10 پیسے کا ہوگیا، پاکستان میں ایک سال کے دوران ڈالر 23 روپے مہنگا ہوچکا۔

ایک سال کے دوران ڈالر کی قیمت 23روپے بڑھ چکی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزملاجلا رجحان رہا- مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس میں 168 پوائنٹس کی کمی آگئی جس کے بعد کاروبار کا اختتام 43 ہزار 807 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔

جمعرات کے روز کے مارکیٹ میں مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،202  کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ 110 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مارکیٹ کی بلند ترین 44,187 جبکہ کم ترین سطح 43,798  رہی۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاربار کے منفی ہندسوں پر اختتام کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب گذشتہ دو روز کے دوران سستے داموں میں خریدے گئے شیئرز کی اچھے پرافٹ میں فروخت ہے۔

ادھرعالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا سونے کی فی تولہ قیمت 1200روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 30 ہزار 150 روپے 10 گرام سونے کی قیمت 1072 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ11  ہزار 583 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 17 ڈالر کے اضافے فی اونس 1942 ڈالر پر پہنچ گیا۔