Islamabad (92News) - ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات جاری ہیں۔ امتحان پاکستان کے 30 شہروں اور دو بین الاقوامی مراکز ریاض اور دبئی میں جاری ہیں۔
ایم ڈی کیٹ کے امتحان کے لیے کل ایک لاکھ 67 ہزار سے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔ امتحانی مراکز کی نگرانی اور بدعنوانی کو روکنے کیلئے جدید سرویلنس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے، جبکہ امتحانی مراکز کے اردگرد دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پولیو وائرس سر اٹھانے لگا: 3 نئے کیسز رپورٹ
پی ایم ڈی سی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے 33 مراکز، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے 26 مراکز، خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے 13 مراکز اور ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے 6 مراکز قائم کیے ہیں۔
پنجاب میں 58 ہزار 380، سندھ میں 38 ہزار 678، خیبرپختونخوا میں 42 ہزار 329 جبکہ بلوچستان میں 5 ہزار 806 طلبہ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مونکی پاکس کا چھٹا کیس سامنے آگیا
اسلام آباد میں 18 ہزار 408، آزاد جموں وکشمیر میں 3 ہزار 145 ،گلگت بلتستان میں 739 جبکہ 259 بین الاقوامی طلباء شامل ہیں۔
ملک بھر میں شفاف امتحانی عمل کو یقینی بنانے کے لیے ایم ڈی کیٹ کے لیے دفعہ 144 نافذ جبکہ بدعنوانی کو روکنے کے لیے جدید سرویلنس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔
صدر پی ایم اینڈ ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم کے لیے صرف انتہائی قابل اور مستحق امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔