Wednesday, May 8, 2024

پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران تیل اور گیس کا دوسرا بڑا ذخیرہ دریافت

پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران تیل اور گیس کا دوسرا بڑا ذخیرہ دریافت
December 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران تیل اور گیس کا دوسرا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا، کنویں سے 125 بیرل خام تیل اور0.483 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی۔

ملک میں تیل وگیس کےذخائر کی دریافت میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، او جی ڈی سی ایل کو ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا دوسرا بڑا ذخیرہ مل گیا۔

ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے ذاتی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے 3 جون 2022 کو کوٹ نواب میں کنویں کی کھدائی کا آغاز کیا تھا، 3 ہزار میٹر تک کھدائی کے بعد تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا۔

ترجمان کے مطابق کنویں کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر150 پاونڈ فی مربع انچ ہے، کنویں سے 125 بیرل خام تیل اور0.483 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہو گی۔ تیل وگیس کے ذخائردریافت ہونے سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔