Friday, May 3, 2024

پاکستان میں اس طرح کا سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا، مریم اورنگزیب

پاکستان میں اس طرح کا سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا، مریم اورنگزیب
August 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے پاکستان میں اس طرح کا سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا۔

مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں 190 فیصدزیادہ بارشیں ہوئیں۔ بلوچستان میں 400 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔ سندھ کا بہت زیادہ علاقہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔ لوگوں کے مویشی، املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سوات، مینگورہ اور دیگرعلاقوں میں پکی عمارتیں بھی بہہ گئی ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہا وزیراعظم نے سندھ کیلئے 15 ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ سیلاب زدگان کو مخیرحضرات کی معاونت کی ضرورت ہے۔ اوورسیز پاکستانی بھی سیلاب زدگان کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ملکوں میں شامل ہے۔ ایک ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ 9999 پر ایس ایم ایس کر کے سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ دیا جا سکتا ہے۔ افواج اور ریسکیو ادارے معاونت میں مصروف ہیں۔ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔