اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان میں 10 ہزار ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے ہیں جو بجٹ سے 14 گنا زیادہ ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں پبلک انوسٹمنٹ بارے میں رپورٹ جاری کر دی۔
آئی ایم ایف نے پبلک انوسٹمنٹ بارے میں رپورٹ جاری کر دی۔ پاکستان میں ترقیاتی منصوبے بجٹ سے 14 گنا زیادہ ہیں۔ جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے 14 ترقیاتی بجٹ درکار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سال 2000ء سے پاکستان میں ہر سال موسمیاتی تبدیلی دو ارب ڈالر کا نقصان کر رہی ہے ، ہر سال 500 افراد قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہلاک ہو رہے ہیں، ہر سال 40 لاکھ افراد موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلیاں زراعت اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر رہی ہیں۔
سال 2022ء کے سیلاب سے پاکستان میں تین کروڑ لوگ متاثر ہوئے، 1700 لوگ سیلاب سے جاں بحق ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2050 تک پاکستان کی معیشت قدرتی آفات سے 9 فیصد تک متاثر ہو سکتی ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بجٹ انتہائی ناکافی ہے۔
آئی ایم ایف نے زور دیا ہے کہ پاکستان کے ترقیاتی بجٹ میں موسمتی تبدیلیوں کے پروجیکٹس کو ترجیح دی جائے۔