Wednesday, April 24, 2024

پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی
February 17, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے۔ یو اے ای نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اچانک متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا پاکستانی کمیونٹی کو اکٹھا کرنے پر پاکستانی سفیر، قونصل جنرل دوبئی کا شکرگزار ہوں۔ یہاں آنے کا مقصد ایکسپو 2020 کا وزٹ کرنا تھا۔ چاہتا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملوں۔ میری آمد کا مقصد متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا بھی تھا۔ متحدہ عرب امارات کی سلامتی پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس واقعہ میں کچھ اموات بھی ہوئیں۔ اماراتی ہم منصب کو بذریعہ فون، واقعہ کی بھرپور مذمت کی۔

شاہ محمود قریشی بولے جو ملک معاشی طور پر مستحکم نہ ہوں دنیا میں ان کی بات نہیں سنی جاتی۔ ہم نے جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کی ہے۔ خواہش ہے کہ اپنی جغرافیائی پوزیشن کو بروئے کار لائیں اور پاکستان کو اقتصادی مرکز بنائیں۔ حکومت پہلی دفعہ اتفاق رائے سے سیکورٹی پالیسی سامنے لائی ہے۔ اس سیکورٹی پالیسی کا محور معاشی استحکام ہے۔ اس میں پاکستان کا آبی تحفظ اور غذائی سلامتی بھی شامل ہے۔