Saturday, April 27, 2024

پاکستان مشکلات سے نکلے گا، ہم نکالیں گے، نواز شریف

پاکستان مشکلات سے نکلے گا، ہم نکالیں گے، نواز شریف
January 20, 2023 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکلات سے نکلے گا، ہم نکالیں گے۔

لندن میں مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک میں بڑے فیصلے کرلئے گئے، مریم نواز رواں ماہ کی وطن واپس آئیں گی، اجلاس میں مریم نواز، رانا ثنا اللہ، جاوید لطیف اور پرویز رشید بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں لوگ زیادہ خوشحال تھے، عمران خان کے چارسال دوراقتدار کا ہمارے ساتھ موازنہ نہ کیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا جو کچھ ہوا، اس سارے عمل میں کسی کی شکل چھپی ہوئی ہے نہ نام، سب کوپتہ ہے۔ انہوں نے تو گوجرانوالہ کے جلسے میں ہی ہر بات کھول کر رکھ دی تھی، پاکستان مشکلات سے نکلے گا اور اسے ہم ہی نکالیں گے۔

اس موقع پروفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ ن لیگ پنجاب میں الیکشن جیتے ہیں، نوازشریف کی رہنمائی میں اگلا لائحہ عمل طے کریں گے، عام انتخابات میں ن لیگ کی مہم نوازشریف خود چلائیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے پنجاب میں جاری سیاسی ہلچل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلے کہا کہ وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے پھر بعد میں یوٹرن لے لیا۔