Thursday, March 28, 2024

پاکستان کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کا عمدہ آغاز

پاکستان کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کا عمدہ آغاز
January 2, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پاکستان کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے عمدہ آغاز کیا۔

مہمان ٹیم نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کی، اوپنر ڈیون کونوے نے شاندار ایک سو بائیس اور ٹام لیتھم نے اکہتر رنز بنائے۔

پہلے دن کھیل ختم ہونے پر نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو نو رنز بنائے، آغا سلمان نے تین اور نسیم شاہ نے دو وکٹیں لیں۔

دوسری طرف کیوی کرکٹر مچل میکلنگھن نے وکٹ کو بیٹرز کا خواب قرار دیتے ہوئے طنزیہ ٹویٹ لکھا کیا زبردست سڑک ہے۔