Sunday, April 28, 2024

پاکستان کی سیاسی تاریخ نیا رخ اختیار کرنے والی ہے، پی ٹی آئی رہنماء

پاکستان کی سیاسی تاریخ نیا رخ اختیار کرنے والی ہے، پی ٹی آئی رہنماء
November 26, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ نیا رخ اختیار کرنے والی ہے۔

ہفتہ کو راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کی خاطر جان ہتھیلی پر رکھ کر راولپنڈی پہنچے، حکمرانوں کی طرف سے ڈرانے کے باوجود عوام خوفزدہ نہیں ہوئے۔

اسد عمر

اسد عمر بولے پاکستان کے فیصلے اب بند کمروں میں نہیں ہو سکتے، عوام نے فیصلہ کرلیا، غلامی منظور نہیں۔ کپتان گولیاں کھا کر بھی کھڑا ہے، یہ بزدل عمران خان کو موت سے ڈراتے ہیں۔

پرویز خٹک

پرویز خٹک نے کہا ملک میں ڈاکو حکومت کی باریاں لے رہے ہیں، عمران خان نے ان ڈاکوؤں سے لوٹ مار کا حساب مانگا ہے، انہوں نے عمران کو راستے سے ہٹانے کیلئے کیسز بنائے۔

مراد سعید

مراد سعید بولے یہ گولیاں مار کر بھی عمران خان کو شکست نہیں دے سکے، اگر ملک سے محبت کرنا بغاوت ہے تو ہم سب باغی ہیں۔