پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس کراچی میں چل پڑی، سندھ کے وزراء کا ٹیسٹ ڈرائیو میں سفر
کراچی (92 نیوز) - پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس کراچی میں چل پڑی، سندھ کے وزرا اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے الیکٹرک بس کی ٹیسٹ ڈرائیو میں سفر کیا۔
کراچی میں الیکٹرک بسیں چل پڑیں، سندھ کے وزراء شرجیل میمن، سعید غنی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ٹیسٹ ڈرائیو میں سفر کیا۔ وزراء کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی کےعوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی والے اب مزید آرام دے سفر کرسکیں گے، سعیدغنی نے کہا کہ ترقی کا یہ سفر مزید آگے بڑھے گا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسیں عوام کے لئے تحفہ ہیں۔
شہری بھی الیکٹرک بسیوں کو سڑکوں پر چلتا دیکھ کر خوش ہوئے۔ عوام جلد ہی جدید سہولیات سے لیس ماحول دوست الیکٹرک بسوں میں سفر کر سکے گی۔