Friday, April 26, 2024

پاکستان کی حقیقی آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا، اسد عمر

پاکستان کی حقیقی آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا، اسد عمر
March 4, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنماء تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے پاکستان کی حقیقی آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرنے والوں کا نہیں 22 کروڑ عوام کا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 22 کروڑ عوام سے حقیقی آزادی کا وعدہ کیا، تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی جذبہ دکھایا ہے۔

واضح رہے کہ عدالتی حکم کے بعد گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو رہائی مل گئی۔ اسد عمر کو راجن پور ڈسٹرکٹ جیل اور شاہ محمود قریشی کو اٹک ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان، زلفی بخاری اور کارکن سرگودھا جیل سے رہا جبکہ لودھراں جیل میں قید پی ٹی آئی کے 15 کارکن بھی عدالتی حکم پر رہا ہوئے۔

لاہورہائیکورٹ نے جیل بھروتحریک کے دوران گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا۔